انگلینڈ ٹیم اور کاؤنٹی کوچز میں کشیدگی کم کرنیکی کوشش
انگلینڈ ٹیم اور کاؤنٹی کوچز میں کشیدگی کم کرنیکی کوشش میکولم اور روب کی کادوریاں ختم کرنے کیلئے کوچز اور ڈائریکٹرز سے رابطہ
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم اور مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان بڑھتی ہوئی دوریوں کو ختم کرنے کے لئے تمام کاؤنٹی کوچز اور ڈائریکٹرز سے رابطہ کیا ہے ۔ جس کا مقصد گھریلو اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان موجود کشیدگی کو دور کرنا تھا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ اور کانٹیز کے تعلقات پر رواں موسم سرما کی ایشز سیریز شکست کے بعد تنقید ہوئی ہے اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔سرے اور سسیکس جیسے بڑے کلبوں کے کوچز نے موجودہ مینجمنٹ کی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اس اہم کال کے دوران ای سی بی کے حکام نے واضح کیا کہ وہ مستقبل میں انگلینڈ اور انگلینڈ لائنز کے لئے کھلاڑیوں میں کن خصوصیات کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ ڈربی شائر کے کوچ مکی آرتھر نے اس گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انگلش بورڈ کے مقاصد اور قلیل مدتی اہداف کے حوالے سے کافی وضاحت ملی ہے ۔