سپر لیگ:قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے ہرا دیا
سپر لیگ:قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے ہرا دیا 13 اوورز کے میچ میں ملتان 186 رنز ہدف کے تعاقب میں 165 رنز بناسکی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں فی اننگز 13 اوورز پر مشتمل رہی، ملتان سلطانز کی ٹیم 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں پر165 رنز بناسکی۔سلطانز کی طرف سے کپتان ایشٹن ٹرنر نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود نے 44 رنز بنائے ۔ اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹ پر 185 رنز بنائے تھے ، محمد نعیم 60، پرویز حسین 45 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے ۔ ملتان سلطانز کے محمد اسماعیل نے 2، فیصل اکرم اور پیٹر نے 1،1 وکٹ حاصل کی تھی۔