ڈائنوسار کے مادّے سے تیار کردہ ہینڈ بیگ،دنیا حیران
ایمسٹرڈیم (نیٹ نیوز)حال ہی میں سائنسدانوں اور فیشن ڈیزائنرز نے مل کر ایک ایسا انوکھا تجربہ کیا ہے جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔رائٹرز کے مطابق سائنس اور فیشن کے انوکھے امتزاج میں ماہرین نے ایک ایسا ہینڈ بیگ تیار کیا ہے جس میں 68 ملین سال پرانے ٹی ریکس کے فاسلز سے حاصل شدہ مواد استعمال کیا گیا ہے۔
ٹی ریکس دراصل تاریخ کا ایک دیوہیکل اور نہایت خطرناک گوشت خور ڈائنوسار تھا، اور حال ہی میں تیار کی گئی یہ منفرد تخلیق نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کی نئی جہت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ فیشن انڈسٹری میں پائیدار متبادل کے استعمال کی بحث کو بھی فروغ دے رہی ہے ۔یہ سی گرین رنگ کا بیگ ایمسٹرڈیم کے ‘آرٹ زو میوزیم’ میں ایک خاص انداز میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے ، جہاں اسے ٹی ریکس کے مجسمے کے نیچے پنجرے میں ایک چٹان پر رکھا گیا ہے ۔ یہ نمائش 11 مئی تک جاری رہے گی۔