ڈالرمزید سستا،تولہ سونا 3ہزار 400روپے مہنگا

ڈالرمزید سستا،تولہ سونا 3ہزار 400روپے مہنگا

تولہ سونا 4لاکھ 90ہزار 362،دس گرام 4لاکھ 20ہزار406کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.10 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.11 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 676 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 915 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 20 ہزار406 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 160 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 794 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں