اجے جدیجہ کی پروپیگنڈا ٹویٹ پر ڈیوڈ وارنر کا کرارا جواب
لاہور (سپورٹس ڈیسک)راولپنڈیز کے خلاف فتح کراچی کنگز کی فتح کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر پہلے ساتھی کھلاڑی معین علی اور بعد ازاں منیجر حیدر اظہر سے کچھ کہتے نظر آئے ۔
اس ویڈیو کو سابق بھارتی کرکٹر اجے جدیجہ کے نام سے بنے اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ کرکے پروپیگنڈہ پھیلانے کی کوشش کی گئی کہ معین علی اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان لڑائی ہوگئی جس پر ڈیوڈ وارنر نے رپلائی میں جواب دیا کہ پرسکون ہو جاؤ، تمہیں سیاق و سباق کا کچھ علم نہیں ہے ، ہمارا منیجر ہمیشہ پہلے ہاتھ ملانا چاہتا ہے ۔ اس کا معین علی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اسے ٹیم بینٹر کہتے ہیں۔