ایک میچ برا ہو جائے توبولر برا نہیں بن جاتا:حارث

ایک میچ برا ہو جائے توبولر برا نہیں بن جاتا:حارث

ایک میچ برا ہو جائے توبولر برا نہیں بن جاتا:حارث ہمارے ہاں بس لوگ کہنا شروع ہو جاتے ہیں کہ یہ ختم ہو گئے ہیں،قومی پیسر

لاہور (سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ایک میچ برا ہو جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ برے بولر بن گئے لیکن ہمارے ہاں بس لوگ یہ کہنا شروع ہو جاتے ہیں کہ یہ ختم ہو گئے ہیں، ان کے ساتھ یہ کرو وہ کرو۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ہر کسی کی اپنی رائے ہے لیکن ہم اپنے اوپر یقین رکھتے ہیں اور اس کے مطابق کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کی گراؤنڈ پچز اور باؤنڈریز ہیں رنز تو زیادہ بننے ہی ہیں، جب ہائی سکورنگ میچز ہوں گے تو دونوں ٹیموں کے بولرز کو ہی رنز پڑیں گے ۔حارث رؤف نے کہا کہ ایک دو بولروں کو رنز نہیں پڑیں گے باقی 4 کو تو رنز پڑیں ۔حارث رؤف نے کہا کہ آج کل آپ جتنی ورائٹی کے ساتھ بولنگ کریں گے اتنا اچھا رہتا ہے ، ابھی لیگ کا آغاز ہے ، اپنی چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اپنی ڈیتھ بولنگ کو بہترین بنانے کے لیے کوشاں ہوں ڈیتھ اوورز میں کہاں بہتری لانی ہے اس پر کام کر رہا ہوں۔حارث رؤف نے کہا کہ میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں، آپ پر تنقید ہو رہی ہو لیکن دوسروں پر نہیں تو اس کا مطلب ہے لوگوں کو آپ سے بہت توقعات ہیں، جب توقعات پر پورا نہیں اترتے تو لوگ پھر آپ پر باتیں بھی کرتے ہیں، ہم خود بھی جذباتی ہو جاتے ہیں اور برداشت نہیں کر پاتے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں