اے آئی سے 1 ارب 80 کروڑ ڈالرز کی کمپنی قائم

اے آئی سے 1 ارب 80 کروڑ ڈالرز کی کمپنی قائم

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)تصور کریں کہ ایک کمپنی روزانہ 30 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرتی ہو مگر وہاں کام کرنے والے افراد کی تعداد صرف 2 ہو؟ میتھیو گالاگر بچپن سے موٹیل اور کاروں میں پلے بڑھے اور گریجوایشن بھی مکمل نہیں کی۔

وہ امریکی شہر لاس اینجلس ایک اداکار کے طور پر منتقل ہوئے ، مگر 2024 میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ اپنی کمپنی قائم کریں گے ۔ میتھیو کے پاس محض 20 ہزار ڈالرز اور اے آئی ٹولز جیسے چیٹ جی پی ٹی اور گرول موجود تھے ۔ان کی مدد سے میتھیو نے Medvi کی بنیاد رکھی جو کہ ایک ٹیلی ہیلتھ کمپنی ہے ۔ محض 14 ماہ میں Medvi صفر سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز آمدنی تک پہنچ گئی ہے ۔ میتھیو کی کمپنی میں محض ان کے بھائی ایلیٹ کام کرتے ہیں اور وہاں کوئی بورڈ آف ڈائریکٹرز موجود نہیں۔100 فیصد ملکیت کے ساتھ میتھیو اس کمپنی کو اپنے بھائی اور اے آئی کی مدد سے چلا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں