خاموشی اس وقت بولتی جب الفاظ ناکام ہو جائیں:ریما

خاموشی اس وقت بولتی جب الفاظ ناکام ہو جائیں:ریما

لاہور (آئی این پی)لالی ووڈ اداکارہ ریما خان کا کہنا ہے کہ خاموشی سب سے بڑا جواب ہوتا ہے ، یہ اس وقت بولتی ہے جب الفاظ ناکام ہو جائیں۔

 انسٹاگرام پر امریکا میں مقیم اداکارہ نے شیئر کردہ ویڈیو میں کہا کہ زندگی نے مجھے کئی اسباق دئیے ، مگر ایک سبق جسے میں نے دل سے سمجھا اور سنجیدگی سے لیا وہ یہ ہے کہ ہر جھگڑا لڑنے کے قابل نہیں ہوتا، ہر بحث آپ کی عزت میں اضافہ نہیں کرتی اور ہر شخص توجہ کے قابل نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ زندگی سے سیکھیں کہ کب خاموش رہنا ہے اور کب بولنا ہے ، کچھ فیصلے وقت پر چھوڑ دیں، اپنی توانائی غلط لوگوں پر ضائع نہ کریں، کیونکہ بعض اوقات خاموشی سب سے طاقتور جواب ہوتی ہے ۔ خاموشی طاقت ہے ، یہ اس وقت بولتی ہے جب الفاظ یا شور ناکام ہو جائیں۔ صارفین ویڈیو کو ریشم اور دیدار کے جھگڑے سے منسلک کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں