سلمان کی دل کی مریضہ سے آپریشن سے قبل گھنٹوں گفتگو

سلمان کی دل کی مریضہ سے آپریشن سے قبل گھنٹوں گفتگو

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے دل کے ٹرانسپلانٹ سے قبل ایک مداح کے ساتھ ٹیلیفون پر گھنٹوں گفتگو کرکے ان کی زندگی کے مشکل ترین لمحات میں ساتھ دیا۔

کرناٹک سے تعلق رکھنے والی رینا راجو 2 بار دل کے ٹرانسپلانٹ سے گزر چکی ہیں اور اب اپنا پوسٹ ٹرانسپلانٹ سپورٹ ادارہ چلاتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کس طرح سلمان خان نے ان کی زندگی کے نہایت خوفناک لمحات میں بغیر کسی تشہیر یا کیمروں کے ان کا ساتھ دیا۔رینا نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ اپنے پہلے دل کے ٹرانسپلانٹ سے قبل، انہوں نے سلمان کو ان کے ذاتی نمبر پر پیغام بھیجا اور بتایا کہ وہ دل کے ٹرانسپلانٹ سے گزرنے والی ہیں، تو سلمان اس وقت آسٹریلیا میں شوٹنگ میں مصروف تھے اور پھر انہوں نے دوبارہ کال کرکے مجھ سے تقریباً 2 گھنٹے تک بات کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں