قائمہ کمیٹی سائنس:7ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی توثیق

قائمہ کمیٹی سائنس:7ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی توثیق

پی ایس ڈی پی کے تحت 19جاری منصوبوں کیلئے 7ارب 7 کروڑ مختص کرنیکی تجویز تمام منصو بوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ،سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی کی ہدایت

  اسلام آباد (نامہ نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے مالی سال 27-2026 کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے 7ارب سے زائد کے مجوزہ منصوبوں کی توثیق کر دی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صادق افتخارنے کی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت 19 جاری منصوبے ہیں کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت 19 جاری منصوبوں کے لئے آئندہ مالی سال میں 7 ارب 7 کروڑ 34 لاکھ 48 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ان منصوبوں میں میڈیکل آلات و ڈیوائسز انوویشن سینٹر کا قیام، کمپیوٹر کنٹرولڈ فرمنٹیرز اور با ئیو کیمیکلز کی تیاری، پی سی ایس آئی آر میں میٹریل ریسورس سینٹر اور ایڈیٹو مینوفیکچرنگ کی سہولت، سائنسی آلات کا ڈیٹا ریپوزٹری، میڈیکل کینابس گرین ہاؤسز اور متعلقہ لیبارٹریز، گلگت بلتستان میں نایاب معدنیات کی تلاش، نسٹ چپ ڈیزائن سینٹر، پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی اپ گریڈیشن، اسٹیم پروگرام، ساحلی علاقوں میں سمندری پانی دراندازی کی نگرانی معیاری بیجوں کی پیداوار جیسے اہم اقدامات شامل ہیں ،کمیٹی نے تفصیلی غور کے بعد تمام منصوبوں کی توثیق کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں