پرانی گاڑیوں کی درآمد، غیرمستحکم پالیسیاں لوکل انڈسٹری کا چیلنج

پرانی گاڑیوں کی درآمد، غیرمستحکم پالیسیاں لوکل انڈسٹری کا چیلنج

2025پیداوار میں 40فیصد اضافہ، غیر مستقل پالیسی سے سرمایہ کاری متاثر ایڈہاک چھوٹ، طویل المدتی آٹو فنانس سکیمیں متعارف کرائی جائیں:سی سی پی

اسلام آباد(مدثرعلی رانا)پاکستان کی آٹو موبائل صنعت پر مسابقتی کمیشن پاکستان کی مسابقتی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی، حکومت کو جامع اصلاحات کی سفارش اور شعبے کو درپیش چیلنجز، مواقع اور پالیسی اصلاحات پر زور دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ شعبہ قومی جی ڈی پی میں تقریباً دوعشاریہ آٹھ فیصد حصہ ڈال رہا اور براہ راست دو لاکھ پندرہ ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہا، بالواسطہ طور پر کہیں زیادہ افراد وابستہ ہیں۔ دو ہزار بائیس اور دو ہزار تئیس کے بعد پیداوار بحال اور مالی سال دو ہزار پچیس میں پیداوار میں چالیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت تیرہ اسمبلرز سے مسابقت میں اضافہ اور مارکیٹ کے ارتکاز میں کمی آئی تاہم صنعت اپنی اصل پیداواری صلاحیت سے کم سطح پر کام کر رہی جبکہ سالانہ پیداوار علاقائی معیار سے کم ہے ، محدود طلب، مہنگی فنانسنگ اور بار بار پالیسی تبدیلیاں طویل المدتی سرمایہ کاری اور مقامی پیداوار کے فروغ میں رکاوٹ بن رہی ہیں ۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ سستی فنانسنگ، سٹیٹ بینک اور مالیاتی ادارے طویل المدتی آٹو فنانس اور لیزنگ سکیمیں متعارف کرائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں