درخواست کی سماعت، فریقین کو نوٹس
کراچی (سٹاف رپور ٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے خلاف گورنر ہاؤس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر سندھ کا عہدہ ایک غیر سیاسی منصب ہے ، تاہم کامران ٹیسوری نے خود کو سیاسی سرگرمیوں میں ملوث کر رکھا ہے ۔ وکیل نے استدعا کی کہ گورنر سندھ کی جانب سے سیاسی نوعیت کی سرگرمیوں میں شرکت سے صوبے کے عوام میں نفرت پیدا ہو رہی ہے ، جو آئینی تقاضوں کے منافی ہے ۔درخواست کی مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔