پنجاب کے 3 حاضر سروس ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز ختم

 پنجاب کے 3 حاضر سروس ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز ختم

جسٹس سلطان ،جسٹس انوار اور جسٹس اقبال پر مشتمل ٹربیونلز کے نوٹیفکیشن واپس

اسلام آباد (دنیا نیوز)عام انتخابات 2024 کے الیکشن ٹربیونلز سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 3حاضر سروس  ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز ختم کر دیئے ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس انوار حسین اور جسٹس چودھری اقبال پر مشتمل ٹربیونلز کے نوٹیفکیشن واپس لے لئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے خط کی روشنی میں تینوں حاضر سروس ججز کے ٹربیونلز ڈی نوٹیفائی کر دیئے گئے ہیں۔تینوں ٹربیونلز میں زیر سماعت مقدمات جسٹس (ر)محمود مقبول باجوہ اور جسٹس (ر)رانا زاہد محمود کے ٹربیونلز کو منتقل کر دیئے گئے ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں