لاہور:امریکن قونصلیٹ کی سکیورٹی مزید سخت ،اردگرد کے راستے بند

 لاہور:امریکن قونصلیٹ کی سکیورٹی مزید سخت ،اردگرد کے راستے بند

پر تشدد مظاہرین نے سیف سٹی کے 25لاکھ مالیتی 3کیمرے توڑے ، مقدمہ درج

لاہور(این این آئی)لاہور میں پر تشدد احتجاج کے بعد امریکن قونصلیٹ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ امریکن قونصلیٹ کے باہر مشتعل مظاہرین نے سیف سٹی اتھارٹی کے لاکھوں روپے مالیتی 3 کیمرے توڑ ے ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پرتشدد احتجاج کے پیش نظر پولیس حکام نے امریکن قونصلیٹ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ، شملہ پہاڑی کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر راستے کو مکمل طور پر بند کردیا ہے ،امریکن قونصلیٹ کی جانب پیدل چلنے والوں کیلئے بھی راستہ مکمل طور پر بند ہے ۔دوسری طرف ایک روز قبل مشتعل مظاہرین نے سیف سٹی اتھارٹی کے 25لاکھ مالیت کے 3کیمرے توڑدیئے تھے جس کا سیف سٹی اتھارٹی کے افسر نصیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین نے سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں