ایران اسرائیل جنگ پھیل سکتی

ایران اسرائیل جنگ پھیل سکتی

راولپنڈی(این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ پھیلتی چلی جائے گی، پاکستان کو اب ہوشیار رہنا ہوگا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت عالم اسلام کا نقصان ہے ، امریکا اور اسرائیل نے مل کر خامنہ ای کو خاندان سمیت شہید کیا۔ افغان دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردی کر سکتے ہیں، ہمیں اپنے سکولوں اور مساجد پر نظر رکھنا ہوگی، پاکستان کو کچھ نہیں ہو سکتا یہ قیامت تک زندہ رہے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں