آئی ایم ایف مذاکرات:علاقائی کشیدگی پر پاکستان سے ہنگامی معاشی پلان طلب
وزیر اعظم کے پاس آئیں ،سیاسی معاملات پر گفتگو ہوسکتی ہے :رانا ثنا اللہ ، محمود اچکزئی سے رابطہ ،بیرسٹر گوہر سے ملاقات پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں:اچکزئی، ،تحریک انصاف نے شرکت کو مطالبات سے مشروط کردیا، سیاسی کمیٹی کا اعلامیہ جاری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگارمانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں )ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی لیڈروں کواعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ،اپوزیشن نے مشاورت کے لئے وقت ما نگ لیا ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ پارلیمانی لیڈروں کا بند کمرے میں اجلاس ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جس میں میں خطے کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ،مولانا فضل الرحمان کو بھی اجلاس میں مدعو کر رہے ہیں،وزیرقانون نے کہا کہ وزیر اعظم نے سب سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے اس حوالے سے ذمہ داری سونپی گئی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن اراکین سے درخواست ہے کہ یہ نازک دور ہے ، ایران ہمارا اچھا ہمسایہ ہے ، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے بھی برادرانہ ہمارے تعلقات ہیں، ہم سب کو سیاست کو بلائے طاق رکھتے ہوئے بات کرنی چاہیے ،دریں اثنا وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بریفنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے ، وزیر اعظم کا پیغام اپوزیشن رہنماؤں تک پہنچا دیا ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کیلے کوئی شرط ہے اور نہ ہی ہم کوئی شرط تسلیم کریں گے ، یہ ملکی سکیورٹی کا معاملہ ہے اس میں کنڈیشن نہیں ہونی چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن رہنما وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس آئیں تو سیاسی معاملات پر گفتگو ہو سکتی ہے ، ڈیڈ لاک اور بائیکاٹ کا خاتمہ ہونا چاہیے ،علاوہ ازیں ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ بریفنگ مخصوص ارکان کو نہیں پوری پارلیمنٹ کو دی جائے ،ہمیں کہا گیا ہے کہ یہ بات آپ وزیر اعظم کے سامنے کر دیں، میں نے کہا کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے ، بہتر ہوگا بریفنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس یا کم از کم سینیٹ میں دیں ، حکومت کو آج صبح تک فیصلے سے آگاہ کر دیں گے ، ادھرچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ابھی وزیراعظم ہاؤس جانے کا فیصلہ نہیں ہوا ، ہم نے عوام کے احساسات اور جذبات کو حکومت کے نوٹس میں لانا ہے ۔ بیرسٹر گوہر نے ایک سوال پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات واضح ہیں، ایوان کے اندر اور باہر فیصلہ محمود اچکزئی کا ہوگا۔صحافی نے سوال اٹھایا کہ کیا بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے جیل سے باہر آ رہے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا اللہ کرے آجائیں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ وزیراعظم ہاؤس جائیں گے ؟ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ ادھر تحریک انصاف سیاسی کمیٹی کے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کو مطالبات کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا