قبائلی رہنما کے گھر پردستی بم حملہ بیٹاجاں بحق ، دوسرازخمی

 قبائلی رہنما کے گھر پردستی بم حملہ   بیٹاجاں بحق ، دوسرازخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈیرہ بگٹی میں قبائلی شخصیت کے گھر پر مسلح افراد کا دستی بم حملہ، ایک بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا شدید زخمی ہو گیا ،ملزم فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق  ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں قبائلی شخصیت وڈیرہ شیردل کرمزئی بگٹی کے گھر پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینک دیا جوکہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وڈیرہ شیردل بگٹی کا بیٹا جبار بگٹی موقع پر جاں بحق جبکہ انکا دوسرا بیٹا عزیز بگٹی شدید زخمی ہوگیا واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ا ور مرنے والے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے عزیز بگٹی کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے رحیم یار ریفر کردیا گیا ۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں