بلڈ مون اور ایران ،اسرائیل جنگ

بلڈ مون اور ایران ،اسرائیل جنگ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز پاکستان سمیت مختلف ممالک میں بلڈ مون کانظارہ کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر سرخ چاند کے حوالے سے ایران اسرائیل جنگ میں تعلق کے سنسی خیز دعوے کیے جارہے ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد جہاں سکیورٹی کی صورتحال کشیدہ ہے ، وہیں سوشل میڈیا پر مختلف نظریات اورمذہبی پیشگوئیوں نے طوفان کھڑا کر دیا ہے ۔ بہت سے صارفین اور مخصوص مذہبی گروہ بلڈ مون جیسے قدرتی فلکیاتی واقعے کو جنگی حالات سے جوڑ کر اسے دنیا کے خاتمے کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر یہ نظریہ گردش کر رہا ہے کہ 2026 کا پہلا چاند گرہن یہودی تہواروں ’پوریم‘ اور ’روش ہاشانہ‘ کے قریبی ایام میں ہو رہا ہے ، جو ان کے بقول قدیم پیشگوئیوں کے مطابق کسی بڑے عالمی تصادم کا پیش خیمہ ہے ۔ سائنسی ماہرین کا کہنا ہے ’بلڈ مون‘ محض ایک مکمل چاند گرہن ہے جس کا زمینی جنگوں یا جغرافیائی حالات سے کوئی سائنسی تعلق نہیں ، یہ ایک قدرتی فلکیاتی عمل ہے ۔ ایسے ہی نظریات میں ایک اور پہلو ’سرخ گائے ‘ کا بھی آرہا ہے ، آن لائن حلقوں میں یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ مخصوص مذہبی مقاصد کے لیے ایک ’بے عیب سرخ گائے ‘ کی تلاش جاری ہے ، جس کا تعلق یروشلم میں مخصوص مذہبی اقدامات سے جوڑا جاتا ہے ۔ ماہرین کاکہنا ہے سائنس اور قیاس آرائیوں کو الگ رکھنا ضروری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں