خیبر ،پولیس اورسمگلرز میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
خیبر(دنیا نیوز) جمرود علی مسجد چورا ایریا میں پولیس اور سمگلرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کاکہنا ہے تھانہ علی مسجد کی حدود میں پولیس اور مبینہ سمگلروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار حضرت حسین شہید ہوگئے۔