پہلے افغان شہریت چھوڑیں پھر پاکستانی ملے گی: اسلام آبادہائیکورٹ
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستانی شہری کا افغان شہریت چھوڑ کر دوبارہ پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر متعلقہ افسر کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت نادرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے افغان پی او آر کارڈ حاصل کیا ہوا ہے ، اس کے اہلخانہ پاکستانی اور انہوں نے خود افغانستان کی شہریت حاصل کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا درخواست گزار پہلے افغان شہریت چھوڑے گا پھر پاکستانی شہریت ملے گی۔ درخواست گزار وکیل نے کہا ہم نے نادرا کو درخواست دی ہے شہریت حاصل کرنے کی۔