تمام وفاقی تعلیمی ادارے 16سے 31 مارچ تک بند رہیں گے ،نوٹیفکیشن جاری

تمام وفاقی تعلیمی ادارے 16سے 31 مارچ تک بند رہیں گے ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی نظامت تعلیم (ایف ڈی ای)نے کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے حکومتی اقدامات کے تحت اپنے زیر انتظام تمام تعلیمی ادارے 16سے 31مارچ 2026 تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

نظامت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کے بند ہونے کے باوجود امتحانات سے متعلق تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ اس دوران جوابی پرچوں کی جانچ اور نتائج کی تیاری کا عمل بدستور فعال رہے گا۔ بی ایس پروگرام کی کلاسوں کو فوری طور پر آن لائن طریقہ تدریس پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ یہ سلسلہ آئندہ احکامات تک جاری رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں