پٹرول کمپنیز کو 19 ارب کا تحفہ ملا
کراچی(این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت قوانین تبدیل کرکے وقت سے قبل بڑھا کر آئل کمپنیز کو 19 ارب روپے کا تحفہ دیا گیا۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ رکنے پر دنیا میں پٹرول سستا ہوگا لیکن پاکستان میں عوام کو 15دن مزید مہنگا ملے گا، حکومت کو چاہیے تھا کہ 55 روپے کی لیوی لگا دیتی ، او ایم سی کو یہ پیسہ کیوں دیا گیا؟انہوں نے کہاکہ حکومت کے تمام وزرا کروڑ پتی ہیں تھوڑا بوجھ تو برداشت کرسکتے تھے ۔