کراچی:پولیس نے شیطانی مجسمہ تحویل میں لے لیا،بنانیوالا فرار

کراچی:پولیس نے شیطانی مجسمہ  تحویل میں لے لیا،بنانیوالا فرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں شیطانی مجسمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ اور تشویش کی لہرپھیل گئی۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مجسمہ تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ایس ایس پی کورنگی فدا حسین کی ہدایت پر ہیڈ محررطارق عزیز پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچے اورتھرمو پول سے بنا مجسمہ تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔تاہم مجسمہ بنانے والا شخص پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی موقع سے فرار ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں