شمالی کوریا کاایرانی سپریم لیڈر کے انتخاب کا خیرمقدم

شمالی کوریا کاایرانی سپریم لیڈر کے انتخاب کا خیرمقدم

امریکا اسرائیل خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار:وزارت خارجہ شمالی کوریا کا اپنے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لئے کروز میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ) شمالی کوریا نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایرانی عوام کے اس حق اور انتخاب کا احترام کرتے ہیں کہ وہ اپنے سپریم لیڈر کا انتخاب کریں۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں ۔ترجمان نے امریکا اور  اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ علاقائی امن اور سلامتی کی بنیادوں کو تباہ کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں عدم استحکام کو بڑھا رہے ہیں۔دونوں ممالک ایران کے سیاسی نظام اور علاقائی خودمختاری کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور اس کے سماجی نظام کو گرانے کی کوشش میں ہیں۔علاوہ ازیں شمالی کوریا نے کروز میزائل کے ایک نئے تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے ۔شمالی کورین رہنما کیم جونگ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر شمالی کوریا اپنی فوجی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں