کینسر کے پھیلاؤ کی پیشگوئی کرنے والا نیا اے آئی نظام تیار
جنیوا(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے ایک نیا مصنوعی ذہانت کا ایک نظام تیار کیا ہے جو کینسر کے جسم کے دوسرے حصوں تک پھیلنے کے امکانات سے متعلق پیشگوئی کر سکتا ہے۔
‘مینگروو جی ایس’ کا نام پانے والا یہ اے آئی سسٹم جینز کی پیچیدہ سرگرمیوں کے نمونوں کا تجزیہ کر کے اندازہ لگاتا ہے کہ کسی ٹیومر کے جسم کے دیگر حصوں تک پھیلنے کے امکانات کتنے ہیں۔یہ تحقیق سائنسی جریدے سیل رپورٹس میں شائع ہوئی ہے ۔ تحقیق کے دوران سائنس دانوں کو جینز کی کچھ خاص سرگرمیاں ایسی ملیں جو خلیات کی کینسر پھیلانے کی صلاحیت سے مضبوط تعلق رکھتی تھیں۔اسی معلومات کی بنیاد پر محققین نے ‘مینگروو جین سگنیچرز’ تیار کیے ، جو کہ اے آئی پر مبنی نظام ہے جو بیک وقت درجنوں بلکہ سینکڑوں جینیاتی سگنیچرز کا تجزیہ کر کے کینسر کے پھیلاؤ کے امکانات کا اندازہ لگاتا ہے۔