عمران سے ملاقات کادن آج،6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کوارسال
راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج جیل میں رفقا کی ملاقات کا دن ہے اور تحریک انصاف نے 6 رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔
جس میں مبین عارف جٹ، حسن بٹر، عقیل خان، عمیر تنویر بٹ ،سردار منصور عباسی اور سعد علی خان کے نام شامل ہیں ۔ تمام رہنما بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے ۔