سپریم کورٹ:فوری نوعیت کے مقدمات کیلئے نیا طریقہ کار نافذ

سپریم کورٹ:فوری نوعیت کے مقدمات کیلئے نیا طریقہ کار نافذ

جمعہ، ہفتہ صرف ہنگامی مقدمات وصول کیے جائینگے ، رجسٹرار کی منظوری ضروری عوامی سہولت مرکز صبح 9بجے سے دوپہر 12:30تک کھلا رہے گا:اعلامیہ جاری

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری سے فوری نوعیت کے مقدمات کے لیے نیا طریقہ کار نافذ کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو عدالت میں صرف ہنگامی مقدمات وصول کیے جائیں گے جس کے لیے ادارتی ڈیسک جمعہ اور  ہفتہ کو فعال رہے گا، عوامی سہولت مرکز صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 تک کھلا رہے گا۔ فوری نوعیت کے مقدمات رجسٹرار سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد وصول کیے جائیں گے ۔ سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت ہنگامی مقدمات کی وصولی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے تاکہ عدالت میں عوام کو فوری قانونی سہولت فراہم کی جا سکے اور غیر ہنگامی کیسز کی کارروائی معمول کے دنوں تک محدود رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں