فلائٹ آپریشن بدستور معطل، مشرق وسطیٰ کی مزید 25 پروازیں منسوخ

 فلائٹ آپریشن بدستور معطل، مشرق وسطیٰ کی مزید 25 پروازیں منسوخ

لاہور (این این آئی) پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور معطل ہے، گزشتہ روز بھی ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی مزید 25 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور قطر جانے اور آنے والی 14پروازیں منسوخ کردی گئیں۔سیالکوٹ ائیر پورٹ سے 4 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ملتان اور فیصل آباد سے 7 پروازیں منسوخ کی گئیں۔امریکہ و اسرائیل کے ایران پر حملے کے باعث مشرقی وسطیٰ کے اکثر ممالک کی فضائی حدود 15 روز بعد بھی بند رہی ۔یاد رہے کہ جمعہ کو بھی ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 72پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں