آج اور کل بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)این ڈی ایم اے کے مطابق آ ج سے 16 مارچ تک شمالی پاکستان سمیت بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے جس سے لینڈ سلائیڈنگ اور سفری رکاوٹوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے اپنے پیغام میں مقامی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 مارچ تک گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔