حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پٹرولیم ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم کی فی لٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے پر برقرار رکھی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لٹر موجودہ قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔