ملازمین کی تنخواہ کٹوتی سے 10 ارب تک جمع ہونگے
گریڈ 17تا22ملازمین کی 30فیصد کے مطابق 34041سے 73575تک تنخواہ کٹے گی
اسلام آباد (ایس ایم زمان)وفاقی سرکاری اور حکومتی ملکیتی اداروں کے پانچ لاکھ سے زیادہ ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں ممکنہ کٹوتیوں سے 10 ارب روپے تک جمع ہو نگے۔ سرکاری و حکومتی ملکیتی اداروں کے گریڈ 1 سے 22 تک ملازمین کی مدت ملازمت اور بنیادی تنخواہ کے مطابق کم از کم 5 فیصد اور زیادہ سے زیادہ 30 فیصد تک کٹوتی ہوگی۔تخمینہ کے مطابق گریڈ 1 کے ملازمین کی کم از کم بنیادی تنخواہ سے 5 فیصد کٹوتی 407 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 فیصد کٹوتی 7 ہزار 935 روپے بنتی ہے ۔ گریڈ 2 کے ملازمین کے لیے کم از کم 5 فیصد کٹوتی 415 روپے اور زیادہ سے زیادہ 30 فیصد کٹوتی 8 ہزار 556 روپے ہے ۔ گریڈ 3 کے لیے یہ کٹوتی بالترتیب 428 روپے اور 9 ہزار 678 روپے جبکہ گریڈ 4 کے لیے 441 روپے اور 10 ہزار 707 روپے بنتی ہے۔
گریڈ 5 کے ملازمین کی کم از کم بنیادی تنخواہ سے 5 فیصد کٹوتی 457 روپے اور زیادہ سے زیادہ 30 فیصد کٹوتی 11 ہزار 949 روپے بنتی ہے ۔ گریڈ 6 کے لیے یہ کٹوتی 473 روپے اور 12 ہزار 921 روپے جبکہ گریڈ 7 کے لیے 489 روپے اور 13 ہزار 893 روپے بنتی ہے ۔ گریڈ 8 کے ملازمین کے لیے کم از کم 5 فیصد کٹوتی 507 روپے اور زیادہ سے زیادہ 30 فیصد کٹوتی 15 ہزار 237 روپے بنتی ہے جبکہ گریڈ 9 کے لیے 524 روپے اور 16 ہزار 401 روپے ہے ۔ گریڈ 10 کے ملازمین کی کم از کم بنیادی تنخواہ سے 5 فیصد کٹوتی 542 روپے اور زیادہ سے زیادہ 30 فیصد کٹوتی 17 ہزار 745 روپے بنتی ہے ۔گریڈ 11 کے لیے یہ کٹوتی 560 روپے اور 19 ہزار 185 روپے جبکہ گریڈ 12 کے لیے 593 روپے اور 20 ہزار 961 روپے ہے ۔ گریڈ 13 کے ملازمین کے لیے کم از کم 5 فیصد کٹوتی 634 روپے اور زیادہ سے زیادہ 30 فیصد کٹوتی 22 ہزار 989 روپے جبکہ گریڈ 14 کے لیے یہ کٹوتی 676 روپے اور 25 ہزار 209 روپے بنتی ہے ۔
گریڈ 15 کے ملازمین کی کم از کم بنیادی تنخواہ سے 5 فیصد کٹوتی 723 روپے اور زیادہ سے زیادہ 30 فیصد کٹوتی 27 ہزار 930 روپے بنتی ہے جبکہ گریڈ 16 کے لیے یہ کٹوتی 842 روپے اور 32 ہزار 181 روپے ہے ۔گریڈ 17 کے ملازمین کی کم از کم بنیادی تنخواہ سے 5 فیصد کٹوتی 1 ہزار 352 روپے اور زیادہ سے زیادہ 30 فیصد کٹوتی 34 ہزار 41 روپے بنتی ہے ۔ گریڈ 18 کے ملازمین کے لیے 5 فیصد 1 ہزار 706 روپے اور زیادہ سے زیادہ 30 فیصد 42 ہزار 624 روپے بنتی ہے جبکہ گریڈ 19 کے لیے 2 ہزار 646 روپے اور 52 ہزار 497 روپے بنتی ہے ۔ گریڈ 20 کے ملازمین کی کم از کم بنیادی تنخواہ سے 5 فیصد کٹوتی 3 ہزار 89 روپے اور زیادہ سے زیادہ 30 فیصد کٹوتی 59 ہزار 745 روپے بنتی ہے ۔ گریڈ 21 کے لیے یہ کٹوتی 3 ہزار 414 روپے اور 66 ہزار 267 روپے جبکہ گریڈ 22 کے ملازمین کی کم از کم بنیادی تنخواہ سے 5 فیصد کٹوتی 3 ہزار 666 روپے اور زیادہ سے زیادہ 30 فیصد کٹوتی 73 ہزار 575 روپے بنتی ہے ۔