موٹروے پولیس24:گھنٹے کے دوران حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر چھ ہزار سے زائد ٹریفک چالان

 موٹروے پولیس24:گھنٹے کے  دوران حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر  چھ ہزار سے زائد ٹریفک چالان

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے حکومت کی جانب سے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر مقرر کی گئی نئی حدِ رفتار پر بھرپور اور مؤثر عملدرآمد شروع کر دیا۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد توانائی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا، ایندھن کی بچت کو فروغ دینا اور شاہراہوں پر ٹریفک کی محفوظ روانی برقرار رکھنا ہے ۔ترجمان کے مطابق نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر چھ ہزار سے زائد ٹریفک چالان عائد کیے جا چکے ہیں، موٹروے پولیس کے افسران اور اہلکار موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر مسلسل پیٹرولنگ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ مسافروں کے سفر کو محفوظ بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں