ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادتعیناتی کیلئے 12وکلا کے نام تجویز
عادل عزیز قاضی ، چودھری حسیب،نسیم احمد شاہ،ملک نوید ودیگرشامل
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی تعیناتی کیلئے نام تجویز کر دیئے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجدعلی گیلانی نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا،مراسلے کی کاپیاں صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو بھی ارسال کر دی گئیں،بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تجویزکیے گئے 12 وکلاء میں عادل عزیز قاضی ، چودھری حسیب محمد،نسیم احمد شاہ،ملک نوید حیات، چودھری منظور احمد ججہ،عبدالوحید قریشی،واجد حسین مغل، سید طیب شاہ،ظہور الحسن راجہ،راجہ فیصل یونس، طاہر محمود عباسی اور فیاض احمد انجم کے نام شامل ہیں۔