یوم پاکستان : بابِ خیبر ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
پاک فوج کیسا تھ ہیں ،قبائلی عوام کا ملکی سلامتی کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ تقریب کے اختتام پر شرکا کا قومی پر چم اٹھا کر باب خیبر سے جمرود بازار تک مارچ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے تاریخی مقام بابِ خیبر پر یومِ پاکستان کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں عسکری و سول حکام سمیت قبائلی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے یومِ پاکستان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی ، قبائلی عوام نے ملکی سلامتی کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہم سب افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر بابِ خیبر سے جمرود بازار تک پیدل مارچ کیا گیا، شرکا نے قومی پرچم اٹھا کر ملی نغموں پر جوش و خروش کا اظہار کیا ۔مقررین نے کہا کہ یومِ پاکستان تقریبات کا مقصد نئی نسل کو قومی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔