پیپلز پارٹی جمہوریت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریگی،خورشید شاہ
قائد اعظم کا خواب جمہوریت ،امن، ترقی اور مساوات سے جڑا ہوا ہے ،شازیہ مری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ 23 مارچ کا دن تحریک آزادی کے رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے اور اس عہد کا دن ہے کہ ہم ارض وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔قائد اعظم کے خواب کی تعبیر کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور جمہوری اقدار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے یوم پاکستان پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آئین کی بالادستی، عوام کے حقِ حاکمیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے صفِ اول میں رہی ہے ،ہم عہد کرتے ہیں کہ انہی اصولوں کی پاسداری نئے عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔قائد اعظم کا خواب جمہوریت ،امن، ترقی اور مساوات سے جڑا ہوا ہے ۔