مولانا فضل الرحمان نے مرکزی شوریٰ کا اہم اجلاس 4اپریل کوطلب کرلیا

مولانا فضل الرحمان نے مرکزی شوریٰ کا اہم اجلاس 4اپریل کوطلب کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی مرکزی شوریٰ کا اہم اجلاس 4 اپریل کو پشاور میں طلب کر لیا ہے، جو 5 اپریل تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کے لیے 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں اہم علاقائی اور ملکی امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال بالخصوص ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور اس کے خطے پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں پاک افغان تعلقات اور سرحدی صورتحال سمیت ملکی سیاسی حالات بھی زیر بحث آئیں گے ۔ پارٹی قیادت موجودہ چیلنجز کے تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں