وزیراعظم نے عوام کو مہنگائی سے بچایا : بلال اظہر کیانی

 وزیراعظم نے عوام کو مہنگائی  سے بچایا : بلال اظہر کیانی

اسلام آباد(اے پی پی)وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مہنگائی کے بڑے طوفان سے بچا لیا ہے۔

وزیراعظم نے اوگرا کی جانب سے پٹرول  اور ڈیزل کی قیمت میں 2 مرتبہ اضافے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے 70 ارب روپے کا بوجھ حکومت پر منتقل کر دیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری جنگ کے باعث دنیا بھر کی معیشتیں دبا ئو کا شکار ہیں اور تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن حکومت کی ترجیح عام شہری کو اس کے اثرات سے بچانا ہے ۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے پہلے 24 ارب اور پھر 45 سے 50 ارب روپے کا بھاری خسارہ برداشت کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں