نوشہرہ:آوارہ کتوں کے کاٹنے سے چھ سالہ بچہ جاں بحق

نوشہرہ:آوارہ کتوں کے کاٹنے  سے چھ سالہ بچہ جاں بحق

نوشہرہ (نمائندہ دنیا)کینٹ اے ایس سی کالونی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے چھ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ 6سالہ جمشید کی نعش گھر کے قریب نالے سے ملی۔

افغان مہاجر تاجر جان محمد کے مطابق اس کا چھ سالہ بیٹا جمشید گھر کے قریب دکان پر گیا تو تین آوارہ کتوں نے اسے گھیر لیا اور مار ڈالا۔ معمر خاتون کے آنے پر کتے بھاگ گئے ۔ پوسٹ مارٹم میں جانور/کتوں کے کاٹنے سے موت کی تصدیق ہوئی۔ تھانہ بدرشی نے تحقیقات شروع کردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں