جمہوری حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے
کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی عوام کی حقِ حاکمیت اور جمہوری حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔۔۔
بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے بامقصد مذاکرات ناگزیر ہیں۔یہ بات انہو ں نے نیشنل پارٹی کلی اسماعیل کے زیرِ اہتمام پی بی 43 میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں اور پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں رکن بلوچستان اسمبلی و صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ کی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک کثیرالقومی ریاست ہے ، جس میں بلوچ، پنجابی سندھی پشتون ہزارہ اور دیگر اقوام کو برابر کے حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔