نئی نسل کے ذہنی صحت خراب ہونیکی وجوہات سامنے آگئیں

 نئی نسل کے ذہنی صحت خراب ہونیکی وجوہات سامنے آگئیں

ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ہر نئی نسل کے ساتھ ہماری ذہنی صحت خراب ہو رہی ہے ،

 جس کی چار اہم وجوہات سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً آدھے نوجوان ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہیں، جس کی وجہ کم عمری میں سمارٹ فون کا استعمال، غیر صحت بخش (الٹرا پروسیسڈ) خوراک اور کمزور سماجی روابط بتائے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جتنا کوئی ملک امیر ہوتا ہے ، وہاں کے نوجوانوں کی ذہنی صحت اتنی ہی زیادہ خراب ہوتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق خواتین رات کے وقت بستر پر سونے سے قبل سمارٹ فون پر پیغامات پڑھتی اور بھیج رہی ہوتی ہیں، جبکہ 35 سال سے کم عمر افراد میں سے تقریباً نصف ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے ایک بڑی بین الاقوامی تحقیق میں نوجوانوں میں ذہنی صحت کی گراوٹ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے دوران یہ نتیجہ سامنے آیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں