ایران:محمد باقرسپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نئے سیکرٹری مقرر

ایران:محمد باقرسپریم نیشنل سکیورٹی  کونسل کے نئے سیکرٹری مقرر

تہران(اے ایف پی)ایران نے محمد باقر ذوالقدر کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نیا سیکرٹری مقرر کر دیا،اس سے قبل علی لاریجانی اس عہدے پر فائز تھے۔

 وہ 17 مارچ کو تہران پر ایک حملے میں شہید ہوگئے تھے ۔محمد باقر ذوالقدر ماضی میں پاسداران انقلاب کے جوائنٹ سٹاف کے سربراہ، نائب کمانڈر ان چیف، وزارت داخلہ میں سکیو رٹی اور قانون نافذ کرنے والے امور کے نائب سربراہ اور 8 سال تک عدلیہ میں اسٹریٹجک امور کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق علی لاریجانی کی جگہ محمد باقر کی نامزدگی کی توثیق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی کردی ۔خیال رہے یہ تقرری ایک نہایت حساس وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کو اندرونی اور بیرونی سکیو رٹی چیلنجز کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں