پینٹاگون :صحافیوں کی فوجی کوریج پر مزید سخت پابندیاں عائد

پینٹاگون :صحافیوں کی فوجی کوریج  پر مزید سخت پابندیاں عائد

واشنگٹن(اے ایف پی) پینٹاگون نے صحافیوں کی فوجی کوریج پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، اب پینٹاگون کا کورسپونڈنٹس کوریڈور بند کر دیا گیا ہے اور صحافیوں کو اب ہر دورے کے لیے مجاز عملے کے ہمراہ ہونا ضروری ہوگا۔

 وفاقی عدالت کے فیصلے کے باوجود محکمہ دفاع نے حفاظتی وجوہات بتاتے ہوئے اس پابندی کا اعلان کیا اور فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا عندیہ دیا۔ عدالت نے گزشتہ سال کی رسائی میں تبدیلی غیر آئینی قرار دی تھی۔نیشنل پریس کلب نے کہا کہ یہ اقدام آزاد رپورٹنگ کو محدود کرتا ہے اور عوام کے لیے شفاف معلومات کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں