مریضوں کو سٹروک سے بچانے کیلئے نئی تکنیک وضع

مریضوں کو سٹروک سے بچانے کیلئے نئی تکنیک وضع

لاہور(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے نئی تکنیک دریافت کی ہے جس کے ذریعے فالج کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔

دل کے اوپری حصے میں بائیں جانب ایک پاؤچ لگا ہوتا ہے جس کو 'لیفٹ ایٹریل اپینڈج' کہتے ہیں۔ جب دل بے ترتیب دھڑک رہا ہوتا ہت تو خون معمول کے مطابق بہنے کے بجائے اس پاؤچ میں جمع ہو کر ٹھہر جاتا ہے اور خون کے لوتھڑے بن جاتے ہیں۔اگر ان میں سے ایک بھی یہاں سے نکل جائے تو وہ دماغ تک جا کر خون کے بہاؤ کو بلاک کر سکتا ہے اور سٹروک کا سبب بن سکتا ہے ۔محققین حال ہی میں ایک نئی تکنیک سامنے لائے ہیں جس میں دل میں مقناطیسی گائیڈڈ لیکوئڈ دل میں داخل کیا جاتا ہے جو پاؤچ کو اندر سے مضبوطی سے سِیل کر دیتا ہے ۔ یہ طریقہ ایک دن ایٹریل فِبریلیشن میں مبتلا لوگوں میں سٹروک کے خطرات کو کم کر سکے گا۔اس وقت علاج مؤثر تو ہے لیکن ان میں کچھ نقائص ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں