دنیا کا پہلا اے آئی ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ اینالسٹ متعارف

دنیا کا پہلا اے آئی ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ اینالسٹ متعارف

نیویارک (نیٹ نیوز)ڈیجیٹل اثاثوں کی ٹریڈنگ کو قابل رسائی بنانے کیلئے اے آئی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ اینالسٹ متعارف کروادیا گیا ۔

بنگ ایکس اورویب تھری اے آئی کمپنی کی طرف سے متعارف کروائے جانے والے ٹریڈنگ اینالسٹ کا مقصد ڈیجیٹل اثاثوں کی ٹریڈنگ کو زیادہ قابلِ رسائی بنانا اور صارفین کو ایسے ٹولز اور معلومات فراہم کرنا ہے جن کی مدد سے وہ مارکیٹ میں بہتر انداز میں فیصلہ سازی کر سکیں۔ صارفین کو زیادہ صلاحیت رکھنے والے ٹریڈنگ مواقع کیلئے قابلِ عمل، حقیقی وقت پر مبنی اور ذاتی نوعیت کے سگنلز فراہم کرتا ہے ۔ یہ پروگرام ٹریڈرز کیلئے مفت دستیاب ہوگا جو ڈیجیٹل اثاثہ جات کی ٹریڈنگ کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے کے لیے بنگ ایکس کے عزم کی حمایت کرتا ہے جبکہ صارفین کو ایسے بصیرت اور ٹولز فراہم کرتا ہے جن کی مدد سے وہ مارکیٹ کو زیادہ اعتماد کے ساتھ نیویگیٹ کر سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں