ڈالر3پیسے سستا،تولہ سونا 16ہزار300روپے مہنگا
تولہ سونا 4لاکھ 64ہزار 62،دس گرام 3لاکھ 97ہزار 858کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک روز قبل تاریخی کمی کے بعد منگل کو سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 279.22 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.25 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 163 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 413 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 16 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 975 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 858 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 43 ہزار 600 روپے کی تاریخی کمی سے 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 570 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 454 روپے ہوگئی۔