ٹرانس شپمنٹ سرگرمیاں تیز، 8,313 کنٹینرز ہینڈل

ٹرانس شپمنٹ سرگرمیاں تیز، 8,313 کنٹینرز ہینڈل

24دن میں ساؤتھ ایشیا ٹرمینل 5ہزار 286کنٹینرز کیساتھ سرفہرست رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ نے یکم مارچ سے 24 مارچ تک ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز کی ہینڈلنگ کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جسکے مطابق بندرگاہ پر ٹرانس شپمنٹ سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں اور مجموعی طور پر 8 ہزار 313 کنٹینرز ہینڈل کئے گئے ۔ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت میں بہتری اور خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے فروغ کی عکاسی کرتی ہے ۔کے پی ٹی رپورٹ کے مطابق مختلف ٹرمینلز پر کنٹینرز کی نمایاں ہینڈلنگ ریکارڈ کی گئی۔ کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر 1 ہزار 827 کنٹینرز ہینڈل کئے گئے جبکہ کے جی ٹی ایل پر 1 ہزار 200 کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی گئی۔ اسی طرح ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز لمیٹڈ پر سب سے زیادہ 5 ہزار 286 کنٹینرز ہینڈل کئے گئے جو مجموعی ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں کا بڑا حصہ ہے ۔ماہرین کے مطابق ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ کراچی پورٹ خطے میں ایک اہم تجارتی حب کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں