گنے کی کاشت میں اضافے سے کپاس کی پیداوار متاثر

گنے کی کاشت میں اضافے سے کپاس کی پیداوار متاثر

کراچی(این این آئی)قیام پاکستان سے تقریباً 15سال قبل تک ملک میں کپاس کی پیداوار میں سرفہرست ضلع رحیم یارخان میں گنے کی کاشت میں غیر معمولی اضافے نے کپاس کی پیداوار اور معیار کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔

رحیم یار خان میں گنے کی کاشت میں پہلے ہی اضافے کا رحجان ہے لیکن اس کے باوجود یہاں ایک اور شوگر ملز قائم ہونے اطلاعات زیرگردش ہیں۔ماضی میں پنجاب کاٹن بیلٹس میں کپاس کی پیداوار سندھ کی نسبت 352فیصد زائد تھیں لیکن اب پنجاب میں گنے کی ریکارڈ پیداوار کی وجہ سے گزشتہ 2 سال سے سندھ میں کپاس کی پیداوار حیران کن طور پر پنجاب کے مقابلے میں زیادہ ہوگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں