مرکنٹائل ایکسچینج میں 39ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 39ارب روپے کے سودے

حجم 126,300لاٹس رہا ، زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا، رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 126,300 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 39.160 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (14.838 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (13.962 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (3.868 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (1.309 ارب روپے )، پلاٹینم (1.251 ارب روپے )، ڈی جے (923.282 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (464.422 ملین روپے )، برینٹ (463.795 ملین روپے )، کاپر (241.463 ملین روپے )، پلیڈیم (75.370 ملین روپے )، ایلومینم (64.133 ملین روپے ) اور نیچرل گیس (36.160 ملین روپے ) شامل رہے ۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 16 لاٹس کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 85.832 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں