ایران کا مکمل خاتمہ کوئی آپشن نہیں، ہمسائے رہیں گے :قطر
امریکا ایران میں ثالثی کیلئے براہ راست کوشش نہیں کی،ترجمان خارجہ خلیجی ممالک کو خطے کے سکیورٹی نظام کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے
دوحہ(اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر ایران اور امریکا کے مذاکرات کا حصہ نہیں ہے ، متحارب فریق جتنی جلدی مذاکرات کریں اتنا اچھا ہوگا۔ ماجد الانصاری نے کہا کہ ایران جنگ کو سفارتی ذرائع سے ختم کرنا چاہیے ، جنگ کے خاتمے کے لیے تمام سفارتی چینلز کی حمایت کرتے ہیں، ثالثی کے لئے قطر کی کوئی براہ راست کوشش نہیں ہے ، ایران کا مکمل خاتمہ کوئی آپشن نہیں، ہم ایک دوسرے کے ہمسائیہ ممالک ہیں اور رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تنازعات کے خاتمے کے لیے سفارتکاری ہی راستہ ہونا چاہیے ، قطر اپنی اور خطے کے دیگر ملکوں کی انرجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتا ہے ، ایران جنگ کے باعث خلیجی خطے کا سکیورٹی نظام متاثر ہوچکا ہے ،خلیجی ممالک کو خطے کے سکیورٹی نظام کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے ، دفاتر میں دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ سکیورٹی جائزوں کی بنیاد پرکیا گیا، اب معمول کی زندگی کی طرف واپس جانا ضروری ہے ، قطرکسی بھی اہم تنصیبات پر ممکنہ حملے کی صورت میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔