پاکستان اورمغربی ایشیا کے درمیان تجارت کے حجم میں کمی

پاکستان اورمغربی ایشیا کے درمیان تجارت کے حجم میں کمی

7ماہ میں حجم2فیصد کی کمی سے 14.855ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا،اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(اے پی پی)سعودی عرب، یو اے ای، بحرین، کویت اورمغربی ایشیاکے دیگر ممالک سے پاکستان کے دوطرفہ تجارت کے حجم میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان اورمغربی ایشیاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 14.855 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.012فیصدکم ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان اورمغربی ایشیاکے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کاحجم 15.154ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پہلے 7ماہ میں سعودی عرب،یواے ای، بحرین، کویت اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک کو برآمدات سے ملک کو2.534ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو 3.60 فیصد کم ہے ۔فروری میں ان ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 361.16ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 335.29ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 297.59ملین ڈالرتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں